• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق کو مزید جرمن فوجی امداد خارج از امکان ہے، زیگمار گیبرئیل

More German Military Aids To Iraq Is Out Of Question Sigmar Gabriel
عراق کے دورے پر گئے ہوئے جرمن وزیر خارجہ زیگمار گیبرئیل نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف بغداد حکومت کو مزید جرمن فوجی امداد کی فراہمی خارج از امکان ہے۔

عراقی قیادت کے ساتھ اپنی بات چیت میں زیگمار گیبرئیلنے ایسی اصلاحات کا عمل تیز تر کرنے پر زور دیا، جن کے نتیجے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے زیادہ بہتر حالات پیدا کیے جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ جرمنی ،عراقی سکیورٹی فورسز کو تربیت فراہم کرتے ہوئے اپنا کردار انجام دے رہا ہے،ہم ایسا ہرگز نہیں کریں گے کہ یہاں امن و امان قائم کرنے کے لیے اپنے فوجیوں کے ساتھ یہاں پہنچ جائیں۔ جنگ سے تباہ حال عراق کی تعمیر نو کی ذمہ داری خاص طور پر امریکا پر عائد ہوتی ہے۔

کیونکہ امریکا کی جانب سے سن 2003ء میں ’بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے‘ جو جنگ شروع کی گئی، اُس کے اثرات آج بھی اس ملک میں جگہ جگہ دیکھے جا سکتے ہیں۔
تازہ ترین