• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ائرپورٹ واقعہ:2خواتین کے باہر جانے پر پابندی

Islamabad Airport Incident 2 Women On The Outside
اسلام آباد میں ایف آئی اے کے عملے کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کرنے والی دو خواتین کو پشاور ایئرپورٹ سے بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا ۔

ایف آئی اے کے مطابق دونوں خواتین کے خلاف ایف آئی آر درج ہے اور تحقیقات مکمل ہونے تک انہیں ملک سے جانے کی اجازت نہیں ۔

باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میاں بیوی اور بیٹی نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے ناروے جارہے تھے کہ ایف آئی اے اہلکاروں نے دونوں خواتین کو جہاز پر جانے سے روک دیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق خواتین کے ساتھ موجود مرد کو جانے کی اجازت دی گئی تاہم وہ اپنی مرضی سے پرواز پر سوار نہیں ہوئے۔
تازہ ترین