• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر میں کشیدگی: مذاکرات کے سوا کوئی چارہ نہیں،محبوبہ مفتی

Tension In Kashmir No Way Out Other Than Dialogue Mehbooba Mufti
مقبوضہ کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ کشمیر میں جاری کشیدگی ختم کرنے کے لیے بھارت کے پاس اب مذاکرات کے سوا کوئی چارہ نہیں، اگلے دو ماہ میں بھارتی حکومت کے ساتھ مذاکرات کا عمل شروع ہو سکتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ مودی نے بارہا واجپائی کی مفاہمت کی پالیسی پر چلنے کی بات کی ہے لیکن ہم آج بھی وہیں کھڑے ہیں جہاں واجپائی چھوڑ کر گئے تھے۔

نئی دہلی میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور پھر وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقاتوں کے بعد محبوبہ مفتی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مودی کے ساتھ جموں و کشمیر کی سیکیورٹی صورحال اور وہاں حالیہ ضمنی انتخابات میں ووٹنگ کی انتہائی کم شرح پر تبادلہ خیال ہوا۔

محبوبہ مفتی کاکہنا تھا کہ انہوں نے سندھ طاس معاہدے اور جموں و کشمیر کے مالی نقصان پر بھی بات چیت کی۔ محبوبہ مفتی کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے اُنہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ احتجاج اورمذاکرات ایک ساتھ نہیں ہو سکتے۔ محبوبہ مفتی سے ملاقات کے بعد بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اعلیٰ سیکیورٹی حکام کے ساتھ کشمیر کی صورت حال پر جائزہ میٹنگ کی۔
تازہ ترین