• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرم ایجنسی ،بارودی سرنگ سے جاں بحق افراد سپرد خاک

14 Kurram Blast Victims Buried
کرم ایجنسی میں مسافروین بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے جاں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جبکہ انہیں ان کے آبائی علاقے گودر میں سپرد خاک کردیا گیا۔

دہشت گردی کا نشانہ بننے والی مسافروین صبح ساڑھے 6بجے وسطی کرم کے گاؤں گودر سے صدہ جارہی تھی کہ سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، دھماکے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی، جس کے نتیجے میں 5 خواتین اور 4 بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق ہوگئے،سیکیورٹی فورسز اور پولیٹیکل انتظامیہ نےامدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

دھماکے میں 4 لیویز اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں طبی امدادکے بعد پاک فوج نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کردیا۔

دھماکے میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد آبائی علاقے میں تدفین کردی گئی ہے۔
تازہ ترین