• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی فکشن ایکشن فلم ’ایلیئن کوونینٹ‘ کی نئی جھلکیاں جاری

New Trailer Of Fiction Movie Alien Covenant Released
خطرناک سیارے پر موجود طاقتور خلائی مخلوق کی دہشت پر مبنی نئی سائنس فکشن ایکشن تھرل فلم ’ایلیئن کوونینٹ‘ کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئی ہیں۔

ہدایتکار رِیڈلی اسکاٹ کی اس فلم کی معروف ہولی وڈ فلم سیریز ’ایلیئن‘ کی چھٹی کڑی ہے، جس کی کہانی ایک بار پھر انسانوں کی جان کے دشمن خطرناک ایلیئنز کے گرد گھوم رہی ہے۔

فلم کی کہانتی میں ریسرچرز کا ایک گروپ گلیکسی میں موجود ایک ایسے پر اسرار سیارے جاتا ہے اور وہاں موجودانوکھی خلائی مخلوق ،جو طرح طرح کے حربے استعمال کرتے ہوئے وائرس کی طرح انسان کے جسم میں داخل ہوکر ان کا شکار کر لیتی ہے۔

مارک ہوفمین، رِیڈلی اسکاٹ اور ڈیوڈ گیلر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار ہولی وڈ اداکار مائیکل فیسبینڈر نے نبھایا ہے، جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں کیتھرین ویٹراسٹون، بِلی کروڈپ، ڈینی میک برج، ڈیمینئن بیچر اورنومی ریپیس شامل ہیں۔

سنسنی خیز مناظر کی عکاسی کرتی ایکشن، تھرل اور ڈرامے سے بھرپور یہ سائنس فکشن فلم ٹوینٹیتھ سنچری فاکس کے تحت رواں سال 19مئی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔
تازہ ترین