• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کیلئے 13سیاسی سوالوں سے نکلنا مشکل ہوگا، شیخ رشید

N League Is Difficult To Out Of 13 Political Questions Sheikh Rashid
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے لیے 13سیاسی سوالوں سے نکلنا مشکل ہوگا،ملک کے اجتماعی حالات میں سیاسی شہید نہیں بننے دینا چاہیے۔

شیخ رشیدنے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں خصوصی گفتگو میں مزید کہا کہ مدر آف دی کیسز پاناما لیکس ابھی موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں فوج کا فیصلہ بہترین فیصلہ ہے،سیاستدان جے آئی ٹی اور پاناما لیکس کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

شیخ رشید کا یہ بھی کہنا ہے کہ پرویزرشید، طارق فاطمی اور راؤ تحسین خبر لگوانے اور رکوانے کی صلاحیت نہیں رکھتے، ’گو نواز گو‘ پرتمام اپوزیشن پارٹیز ایک ہیں، سوائے فضل الرحمان کے۔
تازہ ترین