• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاندار فتح پر الله کا شکر کرتا ہوں، مصباح الحق

Misbah Thanks To Allah On Excellent Victory
پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف تاریخی فتح کے ساتھ مصباح الحق کا شاندار کیریئر بھی اپنی اختتام کو پہنچ گیا ہے۔

میچ میں جیت کے بعد مصباح الحق کا کہنا تھا کہ شاندار فتح پر الله کا شکر کر تا ہوں۔ اپنی والدہ، اہلیہ، کوچنگ اسٹاف، ساتھیوں اور فیز کا شکر گزار ہوں ۔

مصباح کا کہنا تھا کہ یونس خان کو بھی مبارک باد پیش کرتا ہوں اور تاریخ میں یونس کے ساتھ میرا نام آئے گا، اس پر مجھے فخر ہے۔

واضح رہے کہ اس میچ کی تاریخی فتح اور سیریز 1-2سے جیتنے کے بعد مصباح الحق ویسٹ انڈیز میں 3ٹیسٹ جیتنے والے پہلے ایشین کپتان بن گئے۔ ان کی قیادت میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر3 میچز جیتے ہیں۔

بھارت کے ویرات کوہلی ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر 2 ٹیسٹ جیت سکے اور باقی کوئی بھی ایشین کپتان ویسٹ انڈیز میں ایک سے زیادہ ٹیسٹ نہیں جیت پایا ہے۔
تازہ ترین