• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان سے قبل یمن میں جنگ بندی کے لیے کوشاں ہے،اقوام متحدہ

Trying To Implement Truce In Yemen War Before Ramazan Un
یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسماعیل ولد الشیخ احمد نے ایک مرتبہ پھر اس بات کو درایا ہے کہ اقوام متحدہ ماہِ رمضان سے قبل یمن میں ایسی جنگ بندی کی تجویز کیلئے کوشاں ہے جو یمنی فریقوں کے مابین امن مذاکرات کے دوبارہ آغاز کی راہ ہموار کر دے۔

انہوں نے یہ بات قطر میں 17 ویں دوحہ فورم کے ضمن میں ایک سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ یہ سیشن "سیاسی بحران اور مشرق وسطی کے استحکام پر اس کے اثرات" کے عنوان سے منعقد کیا گیا تھا۔

دوسری جانب یمن کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ عبدالملک المخلافی نے گذشتہ روز بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد آل خلیفہ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ اس موقع پر المخلافی نے "بحرین اور یمن کے داخلی معاملات میں ایرانی مداخلت" روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔
تازہ ترین