• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانز میں ستاروں کی آمد جاری، 25فلموں میں کڑے مقابلے کی توقع

Cannes Expects Tough Competition Of 25 Films As Arrival Of Stars Continues
دنیا کا سب سے بڑا فلمی میلہ فرانس کے شہر کانز میں پوری آب و تاب سے جاری ہے، جہاں دوسرے روز بھی ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرتے ہوئے ستاروں نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔

ستر ویں سالانہ کانزانٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا میلہ ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنی تمام تر جگمگاہٹ اور رعنائیوں کے ساتھ شروع ہوگیا، جہاں ریڈ کارپٹ پر سب سے منفرد نظر آنے کی کوشش کرتیں اداکارائیں نت نئے دلکش ملبوسات پہن کر جلوۂ گر ہوئیں۔

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون سمیت دیگر نامور فنکار و ماڈلز اور ہدایت کار ریڈ کارپٹ پر پہنچے اور فوٹو گرافروں کو خوب پوز دئیے۔

کانز فلم فیسٹیول17مئی سے 28مئی تک جاری رہےگا، جس میں 25فلموں کے درمیان کڑے مقابلے کی توقع کی جارہی ہے، جس میں ہر روز کسی نہ کسی فلم کا پریمیئر ہوگا اور اس کی فلم اسٹار کاسٹ اپنے مداحوں کے سامنے ہوگی۔

بارہ دن تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں اداکاروں، ہدایت کاروں اور موسیقاروں سمیت فلمز سے جڑے دیگر افراد بھی شریک ہوں گے، جبکہ بہترین کام کرنے والے فنکاروں کو ایوارڈز سے بھی نوازا جائے گا۔

پیرس میں فلم فیسٹیول کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، تاکہ اداکاروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
تازہ ترین