• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی کوریا کا میزائل معاملہ: سلامتی کونسل کا اجلاس منگل کو طلب

Un Security Council To Meet Tuesday To Take On North Korean Missile Issue
شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربے کے بعد سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس منگل کو طلب کر لیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، منگل کو شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربے کےمعاملے پر ہنگامی اجلاس منعقد کرے گی۔سفارتی ذرائع کے مطابق پیانگ یانگ انتظامیہ کے جوہری پروگرام اور حالیہ میزائل تجربے کے موضوع پر بند کمرے کا اجلاس کیا جائے گا۔

جنوبی کوریا نے اتوار کو پیانگ یانگ انتظامیہ کے نئے جوہری تجربہ کرنے کی اطلاع دی تھی اور اس کے بعد امریکہ جاپان اور جنوبی کوریا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔

جنوبی کوریا کے جنرل اسٹاف کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی کوریا نے جنوبی پیونگان شہر کے علاقے پک چنگ کے تجربہ کرنے والے علاقے سے ایک میزائل فائر کیا کہ جس کی نوعیت کے بارے میں تاحال معلومات موجود نہیں ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ میزائل تقریباً 500 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد سمندر میں جا گرا ہے۔شمالی کوریا نے بھی میزائل تجربے کی تصدیق کر دی ہے اور جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پک گک سونگ۔2 نامی درمیانی اور طویل مسافت کے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین