• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں مسلح افراد کی فائرنگ ،3پولیس اہلکار شہید

Quetta Firing 2 Policemen Martyred

کوئٹہ کےنواحی علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےتین پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ فائرنگ سے ایک اہلکار اور ایک راہگیر بھی زخمی ہوا۔

فائرنگ کاواقعہ سریاب روڈ پرچکی شاہوانی کےعلاقے کےقریب پیش آیا کہ جہاں نامعلوم افراد نے پولیس ناکےپر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار موقع پرہی جاں بحق جبکہ وہاں موجود دیگر دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر بھی زخمی ہوا، جاں بحق اہلکارکی لاش اورزخمی اہلکاروں اور راہگیر کو سول اسپتال منتقل کیاگیا،جہاں دونوں پولیس اہلکار بھی دم توڈ گئے۔

جاں بحق پولیس اہلکاروں کی شناخت غلام مصطفیٰ اورعاشق علی کےناموں سےہوئی ہے،دوسری جانب حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔

تازہ ترین