• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
New History In American Fashion Industry

امریکی فیشن انڈسٹری میں ایک نئی تاریخ رقم ہوگئی، پہلی بار خواتین کے ایک بیوٹی میگزین کے سرورق پر ایک باحجاب لڑکی کی تصویر شائع کر دی گئی۔

انیس سال کی حلیمہ عدن کی تصویر امریکی میگزین ’ایلور‘ کے سرورق پر شائع ہوئی ہے جس میں وہ حجاب پہنے ہوئی ہیں، حلیمہ نے رسالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کینیا میں پناہ گزینوں کے ایک کیمپ میں پیدا ہوئی تھی اور 7 سال کی عمر میں اپنی والدہ کے ساتھ امریکا آگئی تھی۔

حلیمہ کے مطابق وہ تب سے لے کر آج تک حجاب استعمال کرتی ہے، اس سے پہلے وہ نیویارک فیشن ویک میں بھی شرکت کرچکی ہے اور امریکی جریدے ’ووگ‘ کے سرورق پر بھی اس کی تصاویر شائع ہوچکی ہیں۔

حلیمہ کا کہنا ہے کہ وہ دنیا بھر میں مسلم خواتین کے بارے میں موجود غلط تصورات کی اصلاح کرے گی۔

تازہ ترین