• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Science Fiction Film The Answer New Trailer

تھرل سے بھرپور فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ’دی آنسر‘کا نیاٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

اقبال احمد کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے والدین کی وفات کے بعد ان پر حملہ کرنے والوں کی کھوج لگانے میں مصروف ہوتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں آسٹن ہیبرٹ، ایلیکسس کارا، ڈیوس ایس لی، ایڈم شیپیرو، مارک ڈیکلن اور کرینسٹن جانسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

ویلینٹینا بوو اور اسکاٹ بروکس کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ سنسنی سے بھرپور فلم جولائی میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین