• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارکیٹوں میں رش کے باوجود خریداری میں کمی کا رجحان

Despite The Rush In Markets The Trend Of Purchasing Is Slow

آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کی قوت خرید شدید متاثر ہے جس کا برا اثر کاروبار پر پڑ رہا ہے۔ رواں سال عید کی خریداری کا ہدف 40 ارب روپے تک محدود رہنے کی توقع ہے۔

آل کراچی تاجر اتحاد کے چئیرمین عتیق میر کا کہنا ہے کہ مارکیٹوں میں رش کے باوجود شہریوں کی جانب سے خریداری حوصلہ افزا نہیں ۔

عتیق میر کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کی قوت خرید شدید متاثر ہے جس کا برا اثر کاروبار پر پڑ رہا ہے۔

تاجروں کا کہنا ہےکہ عید کا سیزن گزشتہ 3 سالوں کے مقابلے میں مایوس کن ہے ۔

آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ رواں سال عید کی خریداری کا ہدف 40 ارب روپے تک محدود رہنے کی توقع ہے۔

دوہزار پندرہ میں کئی برسوں کے بعد امن وامان کی صورتحال بہتر ہونے پر عید پر 70 ارب روپے جبکہ دو ہزار سولہ پر 50 ارب روپے کی خریداری ہوئی تھی ۔

 

تازہ ترین