• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعوان کی پی ٹی آئی میں شمولیت ،فوزیہ قصوری کی تنقید

Fauzia Kasuri Criticises As Babar Awan Joins Pti

پی ٹی آئی کی سینئر رہنما فوزیہ قصوری نے بابر اعوان کی تحریک انصاف میں شمولیت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی میں یہ تبدیلی ہے جو وقت کے ساتھ آئی ہے، بابر اعوان پی ٹی آئی میں اپنی گزشتہ تمام جماعتوں سے حاصل تجربہ ساتھ لائے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے منحرف لیڈروں کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر تحریک انصاف کے بانی رہنما بھی بول پڑے، پیپلز پارٹی دور کے وزیر قانون بابر اعوان کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر فوزیہ قصوری نے طنزیہ ٹویٹ کیا کہ وقت کے ساتھ آنے والی تبدیلی اسی کو کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مضبوط احتسابی ادارے نہ ہونے کے باعث کرپٹ سیاستدانوں کا کچھ بھی نہیں بگڑتا اور وہ دوسری پارٹیوں میں پناہ حاصل کرلیتے ہیں۔

ایک سینئر صحافی نے فوزیہ قصوری کو جواب دیا کہ کیا بابر اعوان مسلم لیگ، جماعت اسلامی، ضیاء کے حامی، جونیجو لیگ، اور پیپلز پارٹی میں رہے، اب تحریک انصاف میں شامل ہوگئے، اس پر فوزیہ قصوری نے جواب دیا کہ وہ اپنے ساتھ تمام تر تجربہ و دانش لائے ہیں۔

تازہ ترین