• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر سے مطالبات پر مزید بحث ممکن نہیں ،سعودی وزیر خارجہ

No More Argument Over Demands With Qatar Saudi Foreign Minister

عرب ممالک کی جانب سے قطر سے کیے گئے 13 مطالبات کے بعد خلیجی ممالک کے سفارت کاروں نے واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن سے ملاقاتیں کیں۔ادھر سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ اب قطر سے مطالبات پر مزید بحث ممکن نہیں۔

قطر کو ان مطالبات کو پورا کرنے کیلئے سعودی عرب کی جانب سے فراہم کی گئے ایک ہفتے کی مہلت کے دوران قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔

دوسری جانب ریکس ٹلرسن نے خلیج تنازع میں باقاعدہ ثالثی کا کردار ادا کرنے والے ملک کویت کے وزیر برائے کابینہ امور شیخ محمد عبداللہ الصباح سے بھی ملاقات کی جبکہ تنازع کے حل میں پیشرفت کے لیے ان کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹیریس سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

ادھر واشنگٹن میں موجود سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اب بھی اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹنے کو تیار دکھائی نہیں دیتے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ قطر سے ہمارے مطالبات پر بحث ممکن نہیں، اب یہ قطر پر منحصر ہے کہ وہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کی حمایت بند کرے۔

تازہ ترین