| |
Home Page
جمعہ 25 ذیقعدہ 1438ھ 18 اگست 2017ء
June 29, 2017 | 09:41 am
کراچی میں بارش، کرنٹ لگنے سے 4افراد جاں بحق

Karachi Rainfall 4 Die Due To Electrocution

Karachi Rainfall 4 Die Due To Electrocution

کراچی میں سخت گرمی اور حبس کے بعد عید کے تیسرے روز تیز بارش ہوئی جس کے بعد کرنٹ لگنے سے4افراد جاںبحق ہوگئے جبکہ موٹر سائیکل پھسلنے کے باعث ایک درجن سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق چاکیواڑہ تھانے کی حدود لیاری میراں ناکہ کے قریب کرنٹ لگنے سے 18سالہ بابر ولد علی ڈنو جاں بحق ہوگیا۔

اورنگی ٹاؤن ڈبہ موڑ چشتی نگرمیں واقع گھر میں کرنٹ لگنے سے 17سالہ دانیال ولد شوکت جاں بحق ہوگیا جسے عباسی اسپتال لایا گیا جہاں سے ورثا بغیر ضابطے کی کارروائی لاش اپنے ہمراہ لے گئے۔


جیکسن تھانے کی حدود کیماڑی روڈ پر جمع پانی میں گر ئے ہوئے بجلی کے تار سے کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا، لاش ریسکیو ادارےکے رضاکاروں نے اسپتال منتقل کی تاہم فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی۔

ابراہیم حیدری کے علاقے میں کرنٹ لگنے کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوگیا جسکی لاش جناح اسپتال لائی گئی تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی کوئی کارروائی نہیں کرائی گئی۔