• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رہائی میں نواز شریف، زرداری اور جنرل پاشا نے مدد کی، ریمنڈ ڈیوس

Nawaz Zardari And General Pasha Helped Me Free Raymond Davis

ریمنڈ ڈیوس کا کہنا ہے کہ مجھے کوٹ لکھپت جیل سے رہا کرانے میں جان کیری، نواز شریف، آصف زرداری، جنرل پاشا اور حسین حقانی نے مل کر مدد کی۔

امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس نےاپنی نئی کتاب میں پاکستان میں گرفتاری سےرہائی تک کی داستان بیان کردی۔

امریکی خفیہ ادارے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کے سابق ملازم ریمنڈ ڈیوس نے پاکستان میں اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات بیان کیں۔

ریمنڈ ڈیوس کے مطابق اسے کوٹ لکھپت جیل سے رہا کرانے میں جان کیری، نواز شریف، آصف زرداری، جنرل پاشا اور حسین حقانی نے مل کر مدد کی۔ ڈی جی آئی ایس آئی کے علاوہ بھی خفیہ ایجنسی کے کئی اہلکار اس کی رہائی کے وقت عدالت میں موجود تھے۔

امریکی جاسوس کا کہناتھا کہ پاکستان سے رہائی کیلئے جنرل پاشا نے جتنی مدد کی شاید ہی کسی نے کی ہو، رہائی کے وقت جنرل پاشا لاہور کی سیشن عدالت میں موجود بھی تھے اور اُن کے ہاتھ میں موبائل فون تھا جس کے ذریعے وہ عدالت کی سماعت سے متعلق امریکی سفیر کیمرون منٹر کو اپ ڈیٹ کررہے تھے۔

جان کیری کی نواز شریف سے ملاقات کے بعد رہائی کے راستے ہموار ہونا شروع ہوئے، اس کی رہائی کے بعد جنرل پاشا کو مدت ملازمت میں توسیع بھی مل گئی تھی ۔

تازہ ترین