• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماس کے ساتھ ڈیل کرنا بہت مشکل ہے، ڈونلڈ ٹرمپ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ حماس کے ساتھ ڈیل کرنا بہت مشکل ہے، اسرائیلی صدر سے بات کر رہا ہوں، بہت سارے پلان کے ساتھ آرہے ہیں۔

اسکاٹ لینڈ میں برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حماس اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنا نہیں چاہتی، غزہ میں جنگ بندی مذاکرات میں مشکلات درپیش ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ غزہ میں غذائی امداد کے مراکز بغیر کسی روک ٹوک کے کھلے رہیں گے، اسرائیلی وزیر اعظم کے ساتھ مختلف منصوبوں پر بات چیت کی ہے، غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل، تقسیم کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہوتی ہے، امید کرتے میں غزہ میں ضرورت مندوں تک کھانا پہنچ جائے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں غزہ کے شہری حقیقی فاقہ کشی کے مرحلے سے گزر رہے ہیں، غزہ میں امدادی سامان پہنچا کر بہت سارے لوگوں کی زندگیوں کو بچایا جاسکتا ہے، ایران کی جانب سے ابھی تک منفی اشارے آرہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ رکوائی، اگر میں کوشش نہ کرتا دنیا میں 6 جنگیں چھڑ چکی ہوتی، یورپی یونین کے ساتھ گزشتہ روز بڑی ڈیل کی ہے۔

اس موقع پر برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے امداد کی فراہمی کے بعد کے منصوبے اور لائحہ عمل پر بات چیت کی، ہم دونوں جانتے ہیں کہ ہمیں جنگ بندی تک پہنچنا ہوگا۔

برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کی ضرورت پر اتفاق ہوا ہے، ہمیں دیگر ممالک کو متحرک کرنا ہوگا تاکہ غزہ میں جنگ بندی کروائی جاسکے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید