• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش، 4 افراد جاں بحق

Rain Casualty 4 Killed In Islamabad And Rawalpindi

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں مون سون بارش سے جل تھل ایک ہوگیا،حادثات میں 4 افراد جاںبحق ہوگئے، جبکہ نالہ لئی میں گوالمنڈی کے مقام پر پانی کی سطح17فٹ سےکم ہوکر 9 فٹ رہ گئی۔

پولیس کے مطابق اسلام آباد میں ایچ نائن کی کچی بستی میں گھر کی دیوار گرگئی جس سے 3افراد جاں بحق ہوگئے،جاں بحق افراد میں میاں، بیوی اور بچی شامل ہیں۔

ادھر سیکٹر جی 13 میں بارش کا پانی جمع ہونے سے دیوار گر گئی جس سے مانسہرہ کے رہائشی محمد ریاض کی 24 سالہ بیٹی دیوار کے نیچے دب گئی۔

راولپنڈی میں ڈھوک کالا خان کے نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل گیا،لوگ اپنی مدد آپ کے تحت گھروں سے پانی نکالنے پر مجبور ہوگئے۔

 

تازہ ترین