• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے آئی ٹی رپورٹ سپریم کورٹ میں چیلنج ہوسکتی ہے،عاصمہ جہانگیر

Jit Report May Be Challenged In The Supreme Court Asma Jehangir

عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کا رتبہ سپریم کورٹ جیسا نہیں ،تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ ایک تفتیش ہے جو عدالت چیلنج ہوسکتی ہے۔

سپریم کورٹ کی سینئر وکیل عاصمہ جہانگیر کا کہناتھاکہ جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ کو مکس نہ کیا جائے ، رپورٹ میں بڑی پیچیدگی اور قانونی معاملہ ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہجےآئی ٹی کی رپورٹ پہلے عام کردی گئی اور میڈیا ٹرائل ہورہاہے ، سپریم کورٹ کا کام میڈیا کوکرنا ہے توعدالتیں بند کردیں۔

عاصمہ جہانگیر نے یہ بھی کہا کہ یہ ممکن نہیں کہ ایک پارٹی ہاتھ کھول کر نوچے اور دوسری ہاتھ باندھ کر کام کرے۔

تازہ ترین