فرانس میں ہالی ووڈفلم ڈنکرک کا ورلڈ پریمیئر،فلم اسٹارز کی شرکت | Daily Jang News
| |
Home Page
پیر 29 شوال المکرم 1438ھ 24 جولائی 2017ء
July 18, 2017 | 12:11 am
فرانس میں ہالی ووڈفلم ڈنکرک کا ورلڈ پریمیئر،فلم اسٹارز کی شرکت

Hollywood Dunkirk In France World Premiere The Film Stars Attending

فرانس میں دوسری جنگ عظیم کے گرد گھومتی تھرل سے بھرپور فلم ڈنکرک(Dunkirk)کے رنگا رنگ ریڈ کارپٹ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا۔فرانسیسی شہر ڈنکرک میں منعقد کیے جانے والے اس پریمیئر میں اداکار ہیری اسٹائلز سمیت فلم کے دیگر ستاروں نے شرکت کرکے ایونٹ کو چار چاند لگادیئے۔

اس موقع پر مداحوں کی بڑی تعداد بھی اپنے پسندیدہ اداکاروں کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے وہاں موجود تھی۔کرسٹوفر نولن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دوسری جنگ عظیم کے گرد گھوم رہی ہے جہاں جرمن فوج بیلجیئم،برطانیہ اور فرانس کے فوجیوں کو گھیر لیتی ہے جس کے بعد انہیں ریسکیو کیا جاتا ہے۔

فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں ٹام ہارڈی،ہیمڈریزا ہیمیڈین،کینیتھ براناگھ،مارک ریلانس،جیک لوڈین اور ہیری اسٹائلز سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ایما تھامس کی پروڈیوس کردہ یہ فلم وارنر برادرز کے بینر تلے 21جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔