• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے سعودی سفیر کی ٹرمپ سے ملاقات ، اسناد سفارت پیش کیں

New Saudi Ambassdor Meet President Trump And Presented His Credentials

سعودی عرب کے واشنگٹن کے لیے نامزد نئے سفیرپرنس خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرکےانھیں اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی سفیر نے امریکی صدر سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران انھیں شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے تہنیتی پیغامات پہنچائیں۔

اس موقع پر نامزد سعودی سفیر نے امریکی عوام کی ترقی اور خوش حالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہاربھی کیا۔شہزادہ خالد نے سعودی عرب اور امریکا کے درمیان تعلقات کو تاریخی اور تزویراتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ باہمی تعاون اوراحترام پر مبنی ہیں۔

انھوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق شہزادہ خالد نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان تزویراتی تعلقات سے علاقائی اور عالمی سطح پر درپیش مسائل اور چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

تازہ ترین