• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈین اوشین نیول سمپوزیم کے ورکنگ گروپ کا دوروزہ اجلاس شروع

پاک بحریہ کی جانب سے اسلام آباد میں انڈین اوشین نیول سمپوزیم کے ورکنگ گروپ کے دو روزہ اجلاس کا آغازہوگیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ا نڈین اوشیننیول سمپوزیم کے ورکنگ گروپ کے اجلاس کی صدارت پاک بحریہ کر رہی ہے ۔

نیول سمپوزیم کے ورکنگ گروپ کے ممبر ممالک آسٹریلیا ، بنگلہ دیش، فرانس ، بھارت، ایران، تھائی لینڈ، عمان، سنگاپور اور پاکستان اجلاس میں شریک ہیں۔

سمپوزیم کے ورکنگ گروپ کے افتتاحی سیشن سے پاک بحریہ کے ڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف( آپریشنز ) ریئرایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کے بے پناہ وسائل سے مالا مال بحر ہند کوسیکورٹی اور ماحولیات جیسے خطرات لاحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ موجودہ عالمی اور علاقائی میری ٹائم چیلنجز سے مکمل طور پر آگاہ ہے، خطے میں امن و استحکام کویقینی بنانے کے لیے مشترکہ میری ٹائم سیکورٹی ناگزیرہے۔

ریئرایڈمرل نے مزید کہا کہ میری ٹائم سیکورٹی اور بحری قزاقی کی بیخ کنی کے آپریشنزمیں پاک بحریہ سرگرم کردار ادا کر رہی ہے۔

تازہ ترین