• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئل ٹینکرز سے کل معاملات طے پاجائیں گے،سیکریٹری پٹرولیم

Oil Tankers Will Get All The Matters Fixed Secretary Petroleum

سیکرٹری پٹرولیم کا کہنا ہے کہا ہے کہ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشنز کے ساتھ کل تک معاملات طے پا جائیں گے۔

سیکرٹری پٹرولیم سکندر سلطان راجہ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشنز کے ساتھ کل دوبارہ مذاکرات کرینگے اور امید ہے کہ معاملات طے پا جائیں گے، ان کے جائز مطالبات مانیں گے۔

سیکرٹری پٹرولیم نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل اور فراہمی یقینی بنائیں گے، یہ معاملہ ایک ادارے کا نہیں، اس میں مختلف ادارے شامل ہیں۔

جیو نیوز کے سوال پر کہ کیا کل آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن والے آجائیں گے؟سیکرٹری پیٹرولیم نے کہا کہ کیوں نہیں ان کا بھی بزنس ہے۔

تازہ ترین