• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابھیشک ’گستاخیاں‘ میں ساحر لدھیانوی کا کردار نبھائیں گے

Abhishek Will Play The Role Of Shankar Ladhanvi In Gustakhiyan

بالی ووڈ کے جونئیر بچن کئی فلمی کردار بخوبی نبھانے کے بعد اب نئی فلم میں معروف شاعر ساحر لدھیانوی کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشک بچن آنے والی نئی بالی ووڈ ’گستاخیاں‘ میں ساحر لدھیانوی کا کردار ادا کریں گے جس کے لئے انہوں نے 12کلو وزن بھی کم کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس فلم کے لئے پہلے شاہ رخ خان اور عرفان خان کا نام سامنے آیاتھا تاہم اب اس بات کی تصدیق کردی گئی ہے کہ اس فلم میں ابھیشک بچن ساحر لدھیانوی کا کردار ادا کریں گے۔

واضح رہے یہ فلم اگلے سال سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین