• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کل پاناما کیس کا فیصلہ سنا سکتی ہے، بابراعوان

Supreme Court Will Announce Panama Case Decision Tomorrow Baber Awan

تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کل بھی پاناما کیس کا فیصلہ سنا سکتی ہے۔ فیصلہ کے تاخیر سے آنے کی کوئی قانونی وجہ نہیں ہے ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بابراعوان کا کہنا تھا کہ کل سے کہا جارہا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج صاحبان اسلام آباد سے باہر ہیں جس کی وجہ سے پاناما کیس کا فیصلہ تاخیر کا شکار ہوجائے گا تاہم لازمی نہیں ہے کہ چند ججز کے اسلام آباد کے باہر ہونے سے فیصلہ تاخیر کا شکار ہو۔

بابراعوان نے کہا کہ اس بات کی وضاحت ضروری ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ کرنے والا بینچ پاناما بینچ نہیں بلکہ پاناما عملدرآمد بینچ ہے، دو یا تین ججز کی موجودگی میں بھی فیصلہ سنایا جاسکتا ہے جس کی مثال ماضی میں ملتی ہے۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی سے 13 سوالات کے جوابات لانے کو کہا گیا جو تحقیقاتی ٹیم لے آئی ہے تاہم اب کہا جارہا ہے کہ ایک کے خلاف فیصلہ آئے تو دوسرے کو نہیں چھوڑنا۔

تازہ ترین