• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گال ٹیسٹ میں بھارت کا بڑا اسکور، سری لنکا مشکلات میں

India Scores Big At Galle Test With Srilanka In Trouble

گال ٹیسٹ میں بھارت کے خلاف سری لنکن ٹیم شدید مشکلات میں گھری ہوئی ہے۔ مہمان ٹیم نے 600 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا اور پھر سری لنکا کی آدھی ٹیم کو 154 رنز پرپویلین بھیج دیا۔

گال میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے دن بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 600 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی، شیکھر دھون 190 اور چیتیشور پجارا 153 رنز کے ساتھ نمایاں رہےجبکہ لنکن بولر پرادیپ نے6 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

جواب میں سری لنکا کے بیٹسمین مشکل میں دکھائی دیئےاور صرف 154 رنز کے اسکور پر آدھی ٹیم آوٹ ہو گئی۔ اوپل تھارنگا نے 64 رنزبنائے جبکہ اینجلو میتھیوز 54 رنز بنا کر ناٹ آوٹ ہیں ۔

تازہ ترین