سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم کی نااہلی کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے بھنگڑے ڈالے جارہے ہیں اور مٹھائیاں تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
عدالتی فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر تحریک انصاف کے کارکنان نے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نعرے بازی بھی کی ۔
تحریک انصاف کے کارکنان نے اس موقع پر ایک دوسرے سے گلے مل کر مبارکبادیں دیں جب کہ کارکنان نے شکرانے کے سجدے بھی کئے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج حق کی فتح ہوئی ہے۔