| |
Home Page
جمعرات 28 محرم الحرام 1439ھ 19 اکتوبر 2017ء
August 11, 2017 | 12:30 pm
کریڈٹ کارڈ جتنی پستول

The Lifecard 22lr Proof That Size Dont Matter

چھوٹے ہتھیار بنانے والی ایک امریکی کمپنی نے سات سال محنت کے بعد ایسی پستول تیار کر لی ہے جسے تہہ کر کے بٹوے کے اندر بھی رکھا جا سکتا ہے کیونکہ اس کی جسامت ایک کریڈٹ کارڈ سے کچھ زیادہ نہیں ہوتی۔

’لائف کارڈ پوائنٹ 22 ایل آر‘ نامی یہ پستول صرف 198 گرام وزنی ہے جبکہ تہہ ہونے کے بعد اس کی لمبائی صرف 8.6 سینٹی میٹر، چوڑائی 5.6 سینٹی میٹررہ جاتی ہے۔ اپنی اسی مختصر جسامت کی وجہ سے یہ پستول چھوٹے بٹوے میں بھی آسانی سے آ جاتی ہے۔

اس کے اندر 0.22 کیلیبر والی 5 گولیاں بھی بھری جا سکتی ہیں۔

امریکا میں اس کی فروخت 15 اگست 2017 سے شروع ہونے کی توقع ہے جبکہ اس کی قیمت 399 ڈالر تقریباً 40 ہزار پاکستانی روپے مقرر کی گئی ہے۔

یہ پستول خواتین کے پرس میں میک اپ کے سامان کے ساتھ اس طرح رکھی جا سکتی ہے کہ کسی کو بھی اس کے پستول ہونے پر شبہ تک نہیں ہو گا۔

کمپنی نے خبردار کیا ہے کہ اس کا مقصد تحفظ فراہم کرنا ہے اور اس کے غلط استعمال کی ذمہ داری کمپنی پر عائد نہ کی جائے۔