• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چند لوگ پاکستان کے مالک نہیں ہو سکتے،نواز شریف

Some People Can Not Be The Owner Of Pakistan Nawaz Sharif

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آپ نے نوازشریف کو وزیراعظم بناکر بھیجا تھا، میں نے کوئی کرپشن نہیں کی، کوئی ہیرا پھیری نہیں کی، کہتے ہیں اس لیے نکالا کہ بیٹے سے تنخواہ نہیں لی،اگر بیٹے سے تنخواہ لی بھی تو کیا ہوا،نوازشریف آپ کے پاس آیا،چند لوگ پاکستان کے مالک نہیں ہو سکتے،پاکستان کے 20کروڑ عوام اصلی مالک ہیں۔

ریلی کے چوتھے روز گوجرانوالہ سے مرید کے پہنچنے پر عوامی اجتماع سے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ مریدکے میں جو دیکھ رہا ہوں یہ انقلاب، تبدیلی کا پیش خیمہ ہے ،میں آپ سے قدم سے قدم ملا کر،ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر چلوں گا۔


سابق وزیراعظم نے کہا کہ آج میں یہاں سے فیصلہ کرکے نکل رہاہوں،انقلاب میں نوازشریف کا ساتھ دو گے ؟میں آپ سے کبھی بے وفائی نہیں کروں گا،میں عوام کو کبھی دھوکا نہیں دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ 2013 میں نہ چولہا جلتا تھا نہ پنکھا چلتا تھا،نہ کارخانہ چلتا تھا، روشنیاں دوبارہ آرہی تھیں،بجلی آنہیں رہی تھی سستی بھی ہورہی تھی،اگر ترقی کی یہی رفتار رہتی تو اگلے دو تین سالوں میں بیروزگاری کا خاتمہ ہوجاتا،آپ کے وزیراعظم کو رسوا اور ذلیل کرکے نکال دیاجائے ،کیا آپکو منظور ہے۔یہ دنیا میں بدنامی اور رسوائی کا باعث بنا ہے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی دنیا میں توقیر اور عزت پر آنچ آرہی ہے،پاکستان کے علاوہ کوئی اور ملک ہے خطے میں جہاں یہ تماشا ہورہا ہے ،یہ گھناؤنا کھیل کسی اور ملک نہیں ہو رہا ،صرف پاکستان میں ہو رہاہے،اس کو بدلنا ہوگا۔

کارکنوں سے خطاب میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ آپ کے ووٹ کا احترام اس ملک میں ہوگا۔ووٹ کی پرچی کی حیثیت کیاہے؟ووٹ کی پرچی چند لوگ پھاڑ کر آپ کےہاتھ میں پکڑادیتے ہیں،

 

تازہ ترین