• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان: داعش کے ٹھکانوں پر امریکی حملے، 45 دہشت گرد ہلاک

Isis Hideout Came Under Us Aerial Attack In Afghanistan 45 Terrorist Killed

افغان صوبے ننگر ہار میں داعش کے خلاف امریکا نے فضائی حملے کیے ہیں ۔حملوں میں داعش کے پینتالیس دہشت گرد مارے گئے ، جبکہ داعش کے کئی ٹھکانے اور ہتھیار بھی تباہ کردیے گئے ۔

Nagarhar-222

افغان میڈیا ذرائع کے مطابق مشرقی افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں امریکی فورسز نے فضائی کارروائی کی جس میں داعش سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا، فضائی حملوں میں داعش کے ٹھکا نوں اور اسلحہ کو تباہ کردیا گیا۔

ادھرجنوبی افغانستان کے صوبےزابل میں کے شہر قلات میں انتہا پسندوں نے سات میزائل داغے جو شہر کے مختلف علاقوں میں جا کر گرے، حملے میں تین بچے جاں بحق ہوگئے ،حملے کی ذمہ داریابھی تک کسی جانب سےقبول نہیں کی گئی ہے ۔

تازہ ترین