• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنگاپور میں سیکڑوں افراد کا ٹرمپولین پر اُچھلنے کا مظاہرہ

یوں تو آپ نے کئی منچلوں کو ٹرمپولین پر اُچھلتے ہوئے اور کرتب بازی کرتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب سنگاپور میں سیکڑوں افراد نے ایک ساتھ ٹرموپلین باؤنسنگ کا شاندار مظاہرہ کر کے عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

سنگا پور میں ایک اسپورٹس کلب کی جانب سے اس ایونٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں، نوجوانوں اور بزرگوں سمیت 375افراد نے ٹرمپولین پر اُچھلنے کا شاندار مظاہرہ کیا ۔

ان مظاہرین نے میوزک کی دُھن پر ڈانس اسٹیپ کے ساتھ ورزش کا منفرد انداز اپناکر نہ صرف اس ایونٹ کو خوب انجوائے کیا بلکہ عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکا میں 343 افراد نے ٹرمپولین پر اُچھل کر اپنے نام کیا تھا۔

تازہ ترین