• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ٹی 20 کپ ملتوی، کامران اکمل مشکل میں پھنس گئے

Kamran Akmal In Trouble Due To National T20 Cup Postponed

ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے ملتوی ہونے کی وجہ سے مشکل میں پھنس گئے ہیں ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سی پی ایل اور کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے والے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ سمیت تمام کرکٹرز کو وطن واپس بلانے کے احکامات دیئے، کامران اکمل سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہیں۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے سی پی ایل میں سینٹ لوشیا اسٹارز کے 4 میچز چھوڑ کر سب سے پہلے وطن واپس پہنچے، اب نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 4 نومبر تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر کرکٹرز فٹنس ٹیسٹ دینے کے بعد سی پی ایل کھیلنے جا سکیں گے ۔

کامران اکمل پی سی بی کے فیصلے سے خوش دکھائی نہیں دیتے کیونکہ اس سے ان کے میچز تو مس ہوئے، ساتھ میں مالی نقصان بھی ہوا ۔

کامران اکمل کا کہنا ہے کہ وہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے خصوصی طور پر آئے، لیکن اب ایونٹ ہی ملتوی کر دیا گیا ہے، کامران اکمل ویسٹ انڈیز جانے کا ارادہ نہیں رکھتے ۔

تازہ ترین