• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت نےعدالتی حکم پرنظرثانی کی درخواست جمع کرادی

The Sindh Government Has Submitted An Appeal Request On Court Order

سندھ حکومت نے نیب آرڈیننس کے خاتمے سے متعلق عدالتی حکم پر نظرثانی کی درخواست ہائی کورٹ میں جمع کرادی۔

حکومت سندھ کی جانب سے نظرثانی کی درخواست ایڈووکیٹ جنرل سندھ بیرسٹر ضمیر گھومرو نے جمع کرائی جس میں عدالتی حکم پر نظرثانی کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آرٹیکل 69 اور 127 پارلیمانی کارروائی کو تحفظ فراہم کرتا ہے اس لئے عدالت سندھ اسمبلی کی کارروائی کی تفصیلات طلب نہیں کرسکتی۔

سندھ ہائی کورٹ نے 16 اگست کو سماعت کے دوران کہا تھا کہ جن اراکین سندھ اسمبلی کے خلاف نیب میں انکوائری جاری ہے ان کی فہرست پیش کی جائے اور ان اراکین اسمبلی کی بھی فہرست فراہم کی جائے جنہوں نے بل کی منظوری میں ووٹ دیا۔

عدالت نے قومی احتساب بیورو کو اراکین سندھ اسمبلی اور بیورو کریٹس کے خلاف انکوائری جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ عدالتی فیصلے تک نیب انکوائری جاری رکھےلیکن حتمی رپورٹ پیش نہ کرے۔

تازہ ترین