• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم ایک روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ

Pm Abbasi Off To Saudi Arabia On Maiden Foreign Visit

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزکے دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے ،جہاں وہ سعودی ولی عہد اور دیگر حکام سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ خواجہ آصف اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مدینہ منورہ میں روضہ رسول پر بھی حاضری دیں گے۔

وزیراعظم کی مدینہ منورہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے جس میں خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سعودی قیادت سے ملاقات کے بعد واپسی پرقومی سلامتی کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے جس کے بعد ٹرمپ کی افغان پالیسی پر باضابطہ ردعمل دیا جائے گا۔

تازہ ترین