• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کراچی پیکیج پر پوائنٹ اسکورنگ کر رہی ہے، نثار کھوڑو

Mqm Doing Point Scoring On Karachi Package Nisar Khuhro

سندھ کے سینئر وزیر نثارکھوڑو کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کراچی پیکیج پر پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہے، وفاق نے 25ارب روپے کا پیکیج دے کر کوئی احسان نہیں کیا۔

سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ عجلت میں بلائی گئی کل جماعتی کانفرنس ملتوی ہونے پر ا فسوس ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی وزارت اعظمیٰ کے امیدوار نوید قمر کے ووٹ کے لیے ایم کیوایم کے پاس گئی تھی، انہوں نے کوئی جواب دیے اسلام آباد جاکر بغیر مسلم لیگ ن کے امیدوار کو ووٹ دے دیا۔

نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کی کراچی پیکیج پر پوائنٹ اسکورنگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔

نثار کھوڑو نے ڈاکٹر فاروق ستار کے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کثیر الجماعتی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے پرایم کیو ایم لندن کی تائید کرنے کا الزام لگاناشرمناک ہے۔

خواجہ اظہارالحسن نے خود کہا کہ ہم نے عجلت میں کانفرنس بلائی ہے، کانفرنس ملتوی کرنے پر پیپلزپارٹی کو الزام دینا درست نہیں۔

اس موقع پر وزیراطلاعات سندھ سید ناصرشاہ، وقارمہدی اور راشد ربانی بھی موجود تھے۔

تازہ ترین