• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھوں کے مذہبی پیشوا گرمیت رام پر زیادتی کا جرم ثابت

Sikhs Religious Prejudice Proved Guilty In Rape Case

سکھوں کےمذہبی پیشوا گرمیت رام کو خاتون سے زیادتی کامجرم قرار دےدیا گیا۔ گرمیت رام کو عدالت کے احاطے سے ہی گرفتار کرلیا گیا۔ انہیں باقاعدہ سزا پیر کو سنائی جائے گی۔ گرمیت رام کو بھارتی قانون کے تحت جرم ثابت ہونے پر کم از کم سات سال کی سزا ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب ہریانہ میں صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی۔ ایک ہوٹل میں مشتعل افراد نے توڑ پھوڑ کی اور  کئی علاقوں میں پتھراؤ شروع کر دیا، ہنگامہ آرائی کے دوران 2 گاڑیوں کو آگ لگادی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عصمت دری کے الزام میں آج سکھوں کے مذہبی پیشوا اور ڈیرا سچا سودا کے سربراہ بابا گرمیت رام کے خلاف سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے فیصلہ سنایا۔

لاکھوں کی تعداد میں بابا رام کے حامی پنچکولہ میں تین دن سے جمع تھے ۔ ہریانہ کی ریاستی حکومت نے حالات کو قابو میں رکھنے کے لئے تمام اقدامات کئے۔

شہر میں صورتحال کشیدہ تھی جس کے باعث اسکول، کالج اور سرکاری دفاتر بند رکھے گئے تھے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بابا 800 گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ عدالت پہنچےتھے اور ہر گاڑی کو ایک نمبر دیا گیا تھا۔

گرمیت رام ۔۔۔ حیران کن شخصیت
ان کی پیدائش راجستھان کے سری گنگا نگر ضلع میں گروسر مودیا کے جاٹ سکھ خاندان میں ہوئی تھی۔ان کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع سرسا میں ڈیرہ سچا سودا نامی آشرم سے ہے جو تقریباً 68 سالوں سے چل رہا ہے ۔ ڈیرے کا دعویٰ ہے کہ دنیا بھر میں اس کے پیروکار وں کی تعداد 5 کروڑ ہے اور ہریانہ میں 25 لاکھ پیروکار ہیں۔

وہ سرسا کے قریب واقع 700 ایکڑ قابل زراعت اراضی کے مالک بتائے جاتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق زرعی اراضی کے علاوہ شاپنگ کمپلیکس، گیس اسٹیشن اور اسپتال وغیر ہ بھی ان کے قائم کردہ ایک ٹرسٹ کے زیر انتظام ہیں ۔

انوکھا طرز زندگی کے علاوہ ان کی دوسری پہچان ماڈیفائیڈ گاڑیاں ہیں۔ ان کے پاس بے شمار لگزری کاریں ہیں۔ کچھ میڈیا رپورٹوں کے مطابق وہ کاروں کو خود ڈیزائن کرتے ہیں۔ وہ ایکسیڈینٹ میں تباہ ہوجانے والی کاروں کو خرید کران کو ماڈیفائی کرتے ہیں۔یعنی اپنی مرضی کے ڈیزانز میں انہیں دوبارہ بنواتے ہیں۔

رام رحیم لگژری گاڑیوں کے قافلے میں چلتے ہیں، وہ جب بھی کہیں رکتے ہیں تو ان کی گاڑیوں کو ٹینٹ سے ڈھک دیا جاتا ہے۔وہ خود آن دی اسپاٹ طے کرتے ہیں کہ کس گاڑی میں بیٹھیں گے۔ گاڑی میں بیٹھنے کے بعد ہی ٹینٹ کو ہٹایا جاتا ہے۔

ایسا رام رحیم کی حفاظت کی وجہ سے کیا جاتا ہے۔ رام رحیم اب تک 5 فلمیں بنا چکے ہیں جن میں ہیرو بھی وہ خود ہی ہوتے ہیں اور ’ایم ایس جی آن لائن گورو ‘ان کی آنے والی فلم ہے۔

جرم کیا ہے؟
مئی 2002 میں ان پر ڈیرے کی ہی ایک خاتون سادھوی نے جنسی زیادتی کا الزام لگایا تھا۔ سادھوی نے ایک گمنام خط اس وقت کے وزیر اعظم کو بھیجا اور ایک کاپی پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو بھی بھیجی۔

اس معاملہ پر کارروائی کی ہی جا رہی تھی کہ 10 جولائی 2002 کو ڈیرہ سچا سودا کی انتظامی کمیٹی کے رکن رنجیت سنگھ کا قتل ہو گیا۔ ڈیرے کو شک تھا کہ رنجیت سنگھ نے ہی اپنی بہن سےیہ خط وزیر اعظم کے نام لکھوایا ہوگا ۔ رنجیت کی بہن ڈیرے میں سادھوی تھی اور اس نے خط تحریر کرنے سے قبل ہی ڈیرے کو چھوڑ دیا تھا۔

چوبیس ستمبر 2012 کو ہائی کورٹ نے سادھوی کے خط پر نوٹس لیتے ہوئے تفتیشی ادارے سی بی آئی کو تحقیقات کا حکم دیاتھا جس کے بعد کیس نے کئی رخ بدلے جن پر بلاخر مقدمہ چلا اور آج اس کا فیصلہ سنادیا گیا۔

تازہ ترین