• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے الیکشن کمیشن کی توہین عدالت کی کارروائی چیلنج کردی

Imran Khan Challenges Ecs Contempt Of Court Action

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے شروع کی گئی توہین عدالت کی کارروائی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس توہین عدالت کی کارروائی کا اختیار نہیں ، الیکشن کمیشن کا حکم نامہ غیر قانونی قرار دیا جائے ۔

عمران خان نے بابر اعوان کے ذریعے الیکشن کمیشن کے 10 اگست کے حکم نامے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے ۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 204 کے تحت صرف ہائی کورٹس اور سپریم کورٹ کو توہین عدالت کی کارروائی کا اختیار ہے ۔

تازہ ترین