کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں فیکٹری میں لگنے والی اگ نے شدت اختیار کرلی،آگ بجھانے والےفائر ٹینڈر میں پانی ختم ہوگیا، آگ کی شدت کے باعث فیکٹری کی عمارت گر گئی۔
کراچی کے علاقے میٹروول سائٹ میں چپلوں کی فیکٹری میں آگ لگ گئی تھی،تازہ اطلاعات ہیں کہ اب یہ فیکٹری گرنا شروع ہو گئی ہے۔
فائر بریگیڈ کا عملہ چپلوں کی فیکٹری کی آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہا ہے، فائر بریگیڈ کا ایک ہی ٹینڈر آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف ہے۔
فائر بریگیڈ کے عملے کی کوشش ہے کہ آگ پر جلد از جلد قابو پالیا جائے کیوں کہ برابر میں ہی پلاسٹک کے دانے کی فیکٹری موجود ہے اور آگ کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔
فیکٹری میں موجود کیمیکل کے ڈبےآگ لگنے کے باعث وقفے وقفے سے دھماکے سے پھٹ رہے ہیں۔
خوش قسمتی سے آگ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے نہ ہی کوئی شخص جھلس کر زخمی ہوا ہے۔