• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: چپل فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

Karachi Shoe Factory Fire Doused After 17 Hours

کراچی کے علاقے سائٹ میں واقع چپل کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 17 گھنٹے قابوپالیا گیا ۔ آگ بجھانے کے دوران 3 فائر فائٹرز زخمی ہوگئے ۔

آگ بجھانے کے بعد فیکٹری میں کولنگ کا عمل جاری ہے، 12 فائرٹینڈراور2 واٹرباوئزرنے آگ بجھانے کی کوششوں میں حصہ لیا۔مبینہ طورپر آگ تنخواہیں نہ ملنےپر مزدوروں کی جانب سے لگائے جانے کا شبہ ہے۔

سائٹ کے علاقے میں واقع چپل بنانے کی فیکٹری میں گزشتہ رات ساڑھے آٹھ بجے قریب آگ لگنے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی ۔آگ پر قابو پانے میں ناکامی اور اس کی شدت میں اضافے کے بعد آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے کر شہر بھر سے فائربریگیڈ کو طلب کرلیا گیا تھا۔

فیکٹری میں آگ کی شدت کے باعث دیواریں گرنا شروع ہوگئیں اور کچھ دیر بعد فیکٹری منہدم ہوگئی تھی جبکہ فیکٹری میں رکھے کیمیکل ڈرمز وقفے وقفے سے پھٹتے رہے ۔چیف فائر آفیسر کے مطابق فیکٹری کو آگ لگائی گئی ۔

فیکٹری حکام کے مطابق فیکٹری میں ملازمین اور اکاؤنٹنٹ کے درمیان تنخواہ کے معاملے پر جھگڑا ہوا جس کے بعد فیکٹری کی بیسمنٹ میں آگ لگی تھی۔

 

تازہ ترین