• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی شخص نے ’اسٹار وارز‘ کا شاندار ماڈل بنا ڈالا

امریکہ کے ایک شخص نے اپنے گھر کے گارڈن میں ہالی ووڈ فلم’ اسٹار وارز ‘کا شاندار ماڈل بنایا ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق ’لن ماکیٹ ‘نامی امریکی شخص نے ایک ماہ کے عرصے میں اسٹار وارز کا یہ ماڈل تیار کیا ہے، یہ ان کا کارنامہ نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی وہ ایسے کئی ماڈلز بنا چکے ہیں۔

ان میں ڈائناسور، ایک اسکول کا نقشہ، جنگی طیارہ اور ایک ٹرانسفارمر کار شامل ہے۔

star war 01_l

لن ماکیٹ کا کہنا تھا کہ فلوریڈا میں انہوں نے فلم اسٹار وارز اپنے گھر والوں کے ساتھ دیکھی جس سے متاثر ہوکر انہوں نے اس کا ماڈل بنانے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ امریکہ کے ایک گائوں میں پچھلے پندرہ سال سے رہ رہے ہیں اور ہر سال وہ ایک نیا ماڈل بنا تے ہیں جو نمائش کےلیے بھی پیش کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹار وارز کا یہ ماڈل لمبائی میں ان کے گھر سےبھی بڑا ہے جو بہت دور سے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسے دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد ان کے گھر آرہی ہے۔ اس کے علاوہ یہ ماڈل حرکت کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

تازہ ترین