• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تانیہ قتل کیس، مرکزی ملزم خان نوحانی گرفتار

Main Accused Of Murder Arrested

سہون میں رشتے سے انکار پر تانیہ کو قتل کرنے والے ملزم خان محمد نوحانی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ملزم بلوچستان کے علاقے دریجی میں مقامی ایم این اے کے ماموں کے پاس روپوش تھا۔

ڈی آئی جی خادم حسین رند نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تانیہ خاصخیلی کو 7 ستمبر کو ملزم نے گھر میں گھس کر قتل کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ قتل میں نامزد 2 ملزمان خان نوحانی اور مولا بخش کو مقابلے کے بعد گرفتار کیاگیا ہے ، جنہوں نے ابتدائی تفتیش میں قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔

ڈی آئی جی خادم رند نے بتایا کہ ملزمان سے قتل میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد ہوا ہے، ملزم خان نوحانی بدنام ڈاکو غلام قادر نوحانی کا بھتیجا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم نے تانیہ قتل کیس کے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے،کوتاہی کا مظاہرہ کرنے والے ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملزم محمد خان نوحانی جامشورو پولیس کی تحویل میں ہے،جسے گزشتہ روز بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔

سہون کے گاؤں جھانگارا میں 7 ستمبر کو ملزم خان محمد نوحانی نے گھر میں گھس کر تانیہ کو قتل کردیا۔

تازہ ترین