• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئس نشہ زیادہ تر نوجوان لڑکیاں کرتی ہیں، ملزمان کا انکشاف

Ice Drug Mostly Use By Teen Age Girls Arrested Drug Dealers Reveal

کراچی کے علاقے ڈیفنس سے گرفتار ’آئس‘ نامی منشیات بیچنے والے ملزمان کا کہنا ہے کہ پوش علاقوں میں اس نشے کا استعمال بڑھتا جارہا ہے اسے استعمال کرنے والی زیادہ تر نوجوان لڑکیاں ہیں جبکہ طالب علموں کی بھی بڑی تعداد اس کی عادی ہوتی جارہی ہے۔

پولیس کے ہاتھوں ڈیفنس فیز6سے گرفتار آئس کے منشیات فروشوں نے دوران تفتیش سنسنی خیزانکشافات کیے ہیں، پوش علاقوں میں استعمال کیا جانے والا نشہ "آئس" نہایت مہنگا ہے، گرفتار منشیات فروشوں نے بتایا کہ 10 ہزار روپوں میں صرف 8 گرام آئس ملتا ہے۔

ڈیفینس، گلستان جوہر، ناظم آباد سمیت دیگر پوش علاقوں میں آئس کا استعمال بڑھتا جارہا ہے، یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ اس نشے کو استعمال کرنے والی زیادہ تر نوجوان لڑکیاں ہیں ،جبکہ کالج اور یونیورسٹیز کے طلبا و طالبات میں بھی آئس کے استعمال کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پہلے پارٹیز میں مفت آئس دے کر اس کا عادی بنایا جاتا ہے، عادی بنانے کے بعد اسے مہنگے داموں فروخت کیا جاتا ہے اور فروخت کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال بھی کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین