• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
The Decision Of Khalid Latif Case Will Be Heard Today

پاکستان سپر لیگ کا اسپاٹ فکسنگ کیس اپنے منطقی انجام کی جانب بڑھ رہا ہے۔ شرجیل خان کے بعد اس کیس کے ایک اور مرکزی کردار خالد لطیف کو بھی کل سزا ملنے کا امکان ہے۔

پی سی بی کا اینٹی کرپشن ٹریبونل بدھ کو دو پہر ایک بجے سنایا جائے گا۔ خالد لطیف پر اینٹی کرپشن کوڈ کی چھ شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد لطیف کو 10سال تک پابندی ہوسکتی ہے۔ رواں سال پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے پہلے ہی میچ میں اسپاٹ فکسنگ کی باز گشت سنائی دی اور شرجیل خان اور خالد لطیف کو بورڈ نے معطل کردیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس اصغر حیدر کی سربراہی میں تین رکنی ٹریبونل قائم کیاتھا۔ ذرائع کے مطابق خالد لطیف کی جانب سے بار بار عدالت میں پٹیشن دائر کرنے اور عدم تعاون پر ان کے خلاف شرجیل خان سے زیادہ سخت سزا لاگو کی جاسکتی ہے۔

کرکٹ بورڈ کے مطابق خالد لطیف کے ساتھ کرپشن کے لیے روابط کیے گئے، جب کہ ان پر پی سی بی کے محکمہ نگرانی کے ضابطوں کی خلاف ورزی کا الزام بھی عائد کیا گیا۔

خالد لطیف اور ان کے وکلا نے ممکنہ پابندی کی صورت میں شرجیل کی طرح فیصلے کو چیلنج کرنے کی تیاری کر رکھی ہے۔

 

تازہ ترین