• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں راک کلائمبنگ کے عالمی مقابلوں کا انعقاد

جرمنی میں راک کلائمبنگ کے عالمی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں میزبان ملک سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے درجنوں ماہر مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

راک اسٹارز2 روز تک جاری رہنے والے اس مقابلے کے دوران ماہر کھلاڑیوں نے کم سے کم وقت میں چٹانوں پر چڑھنے کا شاندار مظاہرہ پیش کیا جسے دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں 20مرد اور 20خواتین نے اپنی مہارت آزمائی جس کے بعد 6خواتین اور 6مرد کھلاڑیوں کو فائنل راؤنڈ کیلئے منتخب کیا گیا۔

سخت مقابلے کے بعدامریکاکے ایلکس پوسیو نامی کھلاڑی نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ خواتین کی کیٹیگری میں جاپان کی ٹوموا ناراساکی سرفہرست رہیں۔

تازہ ترین