• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’بھومی ‘کی کہانی سنتے ہی کام کی پیشکش قبول کی،ادیتی رائو

بالی ووڈ اداکار ہ ادیتی رائو حیدری نے انکشا ف کیا ہے کہ فلم ’بھومی‘ کی کہانی سنتے ہی میں نے کام کی پیشکش قبول کرلی ۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے تازہ انٹرویو میں ادیتی رائو حیدری نے کہا کہ فلم بھومی کا اسکرپٹ جب مجھے سنایا گیا تو وہ بہت معیاری تھا کہ میرے پاس منع کرنے کا کوئی جواز ہی نہیں رہا ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ اتنے معیاری اسکرپٹ پر مبنی فلم میں کام کرنے کے لئے میں جھٹ سے بغیر کوئی اور سوچ ذہن میں لائےکام کرنے کی پیشکش قبول کرلی ۔

بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ فلم ’ بھومی ‘ باپ اور بیٹی کے رشتے پر بنائی گئی ہے ،میں سنجے دت کی بیٹی کا اہم کردار نبھارہی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کی ہدایات اومنگ کمار نے دی ہے،فلم 22 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین