• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: اسکول فیسوں میں اضافے پر عمل درآمد روک دیا گیا

Karachi Implementation Of School Fees Was Stopped

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں پرائیوٹ اسکولوں کی فیسوں میں پانچ فیصد سےزائد اضافے پر عمل درآمد روک دیا۔

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے پرائیویٹ اسکولوں کی فیسوں میں اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت کی ۔

عدالت نے سیکریٹری تعلیم، فاؤنڈیشن اسکول انتظامیہ و دیگر کو نوٹس جاری کر دیے۔

درخواست گزار والدین کا کہنا تھا کہ سرکاری نوٹیفیکیشن کے باوجود پرائیوٹ اسکولز فیسوں میں من مانا اضافہ کر رہے ہیں۔اسکول انتظامیہ کی جانب سے اب تک 10سے12فیصد تک غیرقانونی اضافہ کیا جا چکا۔

درخواستیں فاؤنڈیشن پبلک اسکول اورہیڈ اسٹارٹ اسکول کے طالب علموں کے والدین نے دائر کی ہیں۔

تازہ ترین