• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکشن کے دیوانے تیار ہو جائیں، جی ہاں خطرناک ایلیئنز کے حملے میں قیدی بننے والے فوجی کے گِرد گھومنے والی سنسنی خیز سائنس فکشن فلم 'ریوولٹ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

ہدایتکارجیو میالے کی اس ایکشن فلم کی کہانی ایک ایسے امریکی فوجی کے گرد گھوم رہی ہے جو کینیا میں اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہو تا ہے تاہم پر اسرار مشینی مخلوق کے حملے کی زد میں آجاتا ہے۔

یہ ایلیئنز اس فوجی کو اغواء کر کے قید میں ڈال دیتے ہیں جس کے بعداس مخلوق کے بارے میں خطرناک انکشافات اس کو چونکا دیتے ہیں۔

نکولس کارٹیئر اورروری ایٹیکنز کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی وڈ اداکارلِی بُو، ایمی لیوئس ولسن ، کینیتھ فوک، ٹام فیئر فٹ، ایلن سینٹینی اورایڈون جے سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گرہوں گے ۔

فلم 17نومبر کو امریکی سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

 

تازہ ترین