• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سپرہائی وے کے قریب گودام میں لگی آگ بجھا دی گئی

Karachi Godown Fire Extinguish

سپرہائی وےپرگنامنڈی کےقریب کچرے کےگودام میں لگنے والی آگ پرفائر بریگیڈ کی 4 گاڑیوں نےڈیڑھ گھنٹےکی جدوجہد کے بعد قابو پالیا۔

رات گئے سپر ہائی وے پرگنا منڈی کے قریب کباڑی کے گودام میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی چارگاڑیوں نے موقع پرپہنچ کر ڈیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد گودام میں لگی آگ پر قابو پالیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کےباعث کسی قسم کاجانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ لگنےکی وجہ سامنےنہیں آسکی ہے۔

تازہ ترین